ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب کوناجے میں تین انجینرگ طلبا ندی میں ڈوب کر ہلاک؛ پانچ کو بچالیا گیا

مینگلور کے قریب کوناجے میں تین انجینرگ طلبا ندی میں ڈوب کر ہلاک؛ پانچ کو بچالیا گیا

Mon, 04 Sep 2017 20:28:10    S.O. News Service

مینگلور 4/ستمبر (ایس او نیوز)  قریبی نیتراوتی ندی میں نہانے کے دوران تین انجینرنگ کالج کے طلبا ڈوب کر ہلاک ہوگئے، البتہ  دیگر پانچ کو فوری طور پر بچالیا گیا۔ حادثہ شہر سے قریب 20 کلو میٹر کوناجے پولس تھانہ حدود میں آج پیر کو پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ولچیِل شری نواس انجینرنگ کالج طلبا شری رام (21)،نکھل (22) اور شوبم (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والوں میں ایک طالب العلم شوبم کی لاش فوری طور پر ندی سے برآمدکرلی گئی ہے، کافی تلاش کے بعد دیگر دو طلبا کی بھی لاشوں کو برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کالج کے جملہ آٹھ طلبا جن کا تعلق بیلتھنگڈی،  چتردرگہ اور بہار سے بتایا گیا ہے، آج پیر شام کو کوناجے کی نیتراوتی ندی میں نہارہے تھے، کافی وقت  نہا نے کےبعد جب طلبا  ندی سے باہر نکل رہے تھے تو اچانک  شری رام کا پیر پھسل گیا اور وہ ندی میں گرگیا، اس کو بچانے کے لئے شوبم اور نکھل آگے بڑھے ، اور خود ڈوب گئے، ندی میں موجود دیگر پانچ طلبا جو اوپر آنے کی کوشش کررہے تھے، واقعے سے گھبرا گئے، مگر چینخ پکار سن کر مقامی لوگ ان کی مدد کو آگئے۔ 

ڈوبنے والوں میں نکھل  کا تعلق بیلتھنگڈی  سے ہے، جبکہ شوبم کا بہار سے اور شری رام کا تعلق چتردرگہ سے ہے۔

اطلاع ملتے ہی کوناجے پولس موقع پر پہنچی اور ڈوبنے والوں کو کھوجنا شروع کردیا۔پولس نے مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ کی مدد سے سبھی تین طلبا کی لاشوں کو ندی سے باہر نکالتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

کوناجے پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: